پشاور: تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقہ چلدڑن ہسپتال کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
گاڑی الٹنے سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز نیک محمد ولد لعل جان سکنہ حسین چوک اپنی گاڑی میں مصطفی ولد محمد ولی ٗفرید نامی شخص کیساتھ جارہاتھا کہ اس دوران مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نیک محمد موقع پرجاں بحق ہوگیا۔
جبکہ گاڑی الٹنے سے مصطفی ٗ فرید اور دلاورشدید زخمی ہوگئے مجروحین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔