سینئرصحافی اور پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے سابق چیئرمین ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کررہےتھےکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ابصار عالم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ان کے پیٹ میں گولی لگی ہے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔
اس حوالے سے ویڈیو بیان میں ابصار عالم کا کہنا تھاکہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہاہے، نامعلوم شخص مجھ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگیا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ابصار عالم پرفائرنگ کا نوٹس لتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
ابصار عالم نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا
پولیس کو اپنے بیان میں ابصار عالم کا کہنا تھاکہ مجھ پر حملہ کرنے والے کی عمر 27 ، 28 سال معلوم ہوتی ہے، میں اپنے گھر کے قریب پارک میں واک کررہا تھا تو پارک میں ایک 27، 28 سالہ نوجوان موجود تھا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نے پستول سےمجھ پر فائر کیا، مجھ پیٹ میں دائیں جانب گولی لگی، مجھے دوستوں نے ہسپتال پہنچایا۔