پشاور: 25فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس، ایس ایس ٹی اساتذہ سمیت کلاس فور ملازمین اپ گریڈیشن کے حوالے سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کے لئے تخمینہ لگانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
پچیس فیصد الاؤنس پر اخراجات 20ارب روپے سے زائد ہونے پر سمری کو مسترد کیا گیا ہے چار مہینوں کیلئے ڈسپیریٹی الاؤنس کاتخمینہ لگانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ جبکہ کلاس فور ملازمین کی اپ گریڈیشن، ایس ایس ٹی اساتذہ کی اپ گریڈیشن، پیرا میڈیکل کی اپ گریڈیشن، سمیت مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین کی اپ گریڈیشن پر ہونے والے اخراجات کے تخمینہ لگانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ سے اپ گریڈیشن پالیسی کی منظوری سے پہلے بجٹ کا تخمینہ لگا کر وزیرا علیٰ سے سمری منظو ر کی جائیگی۔
صوبائی حکومت نے پہلے سے ہی بعض کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جبکہ اپ گریڈیشن وغیرہ پر ہوم ورک کر رہی ہے