لاہور مظاہرے میں پولیس پر فائرنگ کرنیوالے شہری سے متعلق بڑا انکشاف

لاہور: چوہنگ کے علاقے میں احتجاج کے دوران پولیس پر گولیاں چلانے والا شہری ڈاکو نکلا۔

 پولیس کے مطابق پولیس نے مذکورہ ملزم کو مظاہرین کے احتجاج پر مبنی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا اور اسے گرفتار کرلیا۔

 دوران تفتیش ملزم کے بارے میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ پہلے ہی پولیس کو ڈکیتی کے 5مقدمات میں مطلوب ہے۔

 واضح رہے کہ ملزم کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ جو مظاہرین میں گھس کر پولیس پر کھلے عام فائرنگ کر رہا تھا۔