مردان:مردان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور وکلا میں وائرس کی تشخیص کے بعد عدالتوں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حبیب عارف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 20 وکلا میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد این سی اوسی کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایچ او کی رپورٹ پر عدالتوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس‘ریونیو کورٹس اور سول کورٹس تاحکم ثانی بند رہیں گے۔