پشاور: بی آر ٹی سروس آج 21 اپریل بروز بدھ صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک عارضی طور پر معطل رہے گی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی کے متعدد سٹیشنز اور ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
بی آرٹی ترجمان کے مطابق شام 3 بجے سروس کو دوبارہ فعال کر دیا جاۓ گا۔