شبقدر: شبقدر میں دیر ینہ دشمنی کی بنا ء پر گاؤں بکیانہ میں باپ کو 2بیٹوں سمیت قتل کر دیا گیا جبکہ ایک بیٹا زخمی ہو گیا۔
واقعات کے مطابق بکیانہ تھانہ بٹگرام کا صمدگل دشمنی کے باعث مچنی پیرانوکلی منتقل ہوا تھا اپنا گھر یلوسامان لے جانے کیلئے اپنے بیٹوں سمیت موضع بکیانہ آیا تھا کہ ملزمان نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔
شدید فائرنگ سے 65سالہ صمد گل ولد جان گل،28سالہ نہادگل، 17سالہ سید گل پسران صمد گل جاں بحق جبکہ 19سالہ نوید احمد ولد صمد گل شدید زخمی ہوا۔
پولیس تھانہ بٹگرام نے مجروح نوید کی رپورٹ پر منظور، سیدو، صراف پسران نواب، روید اللہ ولد حبیب الرحمان ساکنان بکیانہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔ تمام ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔