ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ،اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر  نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار  زخمی ہو گیا،جوابی فائرنگ پر  ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بند دھپ والے میں پیش آیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ پولیس موبائل پر  فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ پر  ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔