خیبرپختونخوا میں کورونا بپھر گیا،مردان و دیر لوئرخطرناک حد تک متاثر

خیبرپختونخوا میں کورونا بپھر گیا۔ مردان، دیر، پشاور سمیت کئی شہروں میں مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مردان میں 51 فیصد ہے اور اس کے بعد لوئر دیر میں 45 فیصد کورونا کی مثبت شرح ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پشاور میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 22 فیصد، مالاکنڈ میں 24، کوہاٹ 20، کرک 22، نوشہرہ اور مہند میں 11،11 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ چارسدہ میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 18 فیصد ہے جب کہ صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔

خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ہوگئی۔