پشاور: سر بند پولیس سٹیشن کی حدود باڑہ روڈ پر پر اسرار طور پر جاں بحق ہو نے والے شخص کی نعش برامد ہو ئی جسے پولیس نے تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے مر دہ خا نہ منتقل کر دیا گیا۔
واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز سر بند پولیس نے اطلاع پر باڑہ روڈ قدیم چیک پو سٹ کے قریب نعش تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نے والا ہیرو نچی ہے جسکی شنا خت محمد پر ویز عمر 24سال سکنہ کو ٹ ادوضلع مظفر گڑھ سے ہوئی ہے پولیس نے تحریری رپو رٹ درج کر لی ہے ۔
ادھر چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے نو سالہ بچی کے قتل کے ملزم کی ضمانت درخواست خارج کردی ۔
استعاثہ کے مطابق ملزم سرفراز پشاور پر الزام ہے کہ اُس نے مدعی مقدمہ سے تکرار کی باعث فائرنگ کی جس مدعی زخمی جبکہ اُس کی نو سالہ بچی سارا بی بی جاں بحق ہوگئی تھی۔