صوبے میں مزید پابندیوں سے متعلق اعلامیہ جاری

پشاور:صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کی تیسری لہرکرونا ایس او پیز/ مزید پابندیاں عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ جن اضلاع میں کرونا مثبت کیسز5 سے زیادہ ہیں وہاں تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔

 درس وتدریس کیلئے آن لائن کلاسز پر توجہ دی جائے گی تمام پبلک پرائیویٹ دفاتر صبح 9 بجے سے 2 بجے دو پہر تک کھلے رہیں گے۔

 دفاتر میں عملہ 50 کم کرکے گھر سے دفتری کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبے بھر میں مارکیٹ اور بازار شام 6 بجے بند ہوں گی۔

6بجے کی پابندی کا اطلاق میڈیکل سٹورز،تندور،پٹرول پمپس اور ہوٹلزکی ٹیک اووے پر نہیں ہوگا،ہوٹلوں میں ان ڈور/آؤٹ ڈور سروسز پر مکمل پابندی ہوگی صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

 صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کے لیے مارکیٹس و دیگر معاشی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد، دو دن پابندی سے میڈیکل سروسز، بیکری، کریانہ،دودھ/گوشت/فروٹ/سبزی کی دکانیں پٹرول پمپس جیسی سروسز مستثنیٰ ہو گی۔

،صوبے میں ہرقسم کی انڈور/آؤٹ ڈورثقافتی پروگرامز اور کھیلوں کے انعقاد پر بھی مکمل پابندی ہوگی،صوبے بھر میں مزارات اور سینما گھر بند رہیں گے۔