بی آر ٹی سروس بھی بند کردی گئی 

پشاور: کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی بناء پر بی آر ٹی سروس بروز اتوار 25 اپریل کو معطل رہے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور  کے مطابق  بی آر ٹی سروس کل بروز اتوار عارضی طور پر معطل رہیگی۔

 شہری کورونا وائرس کی تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں۔شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

 سروس پیر کے روز فعال کردی جائے گی۔