پشاور:پشاور پولیس نے روزہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پنجاب کے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
وقار حسین ولد نثار حسین سکنہ راولپنڈی کو شک کی بناء پر روکا گیا۔
تلاشی کے دوران کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہوئی لیکن رمضان کے مہینہ میں روزے کے وقت نوجوان نے منہ میں نسوار ڈالی ہوئی تھی جس پر اس کیخلاف رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔