پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے وفاق سے فوج کی خدمات مانگ لیں۔
محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،حکومت کے تمام شعبے کورونا کے سدباب کے لیے مصروف عمل ہیں،ان کوششوں کے باوجود صوبہ کے بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے مزید موثر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،این سی او سی نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مراسلے میں کہاگیا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فوج کی تعیناتی کی درخواست کرتی ہے۔