صوابی میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے فائرنگ کر کے دو چھوٹے بھائیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے ہملٹ میں جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائیوں پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی کی فائرنگ سے 2 چھوٹے بھائی جاں بحق ہوئے جبکہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔