رمضان شریف کے مہینے اور کورونا وائرس کی شدت نے بھی مولانا فضل الرحمان صاحب کے حوصلے کو پست نہیں کیا وہ اب بھی پی ڈی ایم کو متحرک کرنے کیلئے کافی فعال دکھائی دیتے ہیں یہ دیکھنا البتہ باقی ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔ایک اخباری اطلاع کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ایک ناراض رکن اسمبلی پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ چند اور پر تول رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ جب کسی سیاسی پارٹی کا قائد اپنی پارٹی کی ممبر شپ دینے میں احتیاط نہیں برتتا تو پھر اسی قسم کا ماجرا ہوتاہے سیاسی مبصرین کو مریم نواز کا یہ بیان بڑا عجیب لگا کہ حکومت وقت پانچ سال پورے کرے تاکہ بے نقاب ہو وہ کل تک تو یہ کہہ رہی تھیں کہ وہ حکومت کو آ ر یا پار دیکھنا چاہتی ہیں آج یہ کیا ہو گیا ہے کہ وہ حکومت کو پانچ سال برداشت کرنے کیلئے تیار نظر آتی ہیں۔بظاہر پی ڈی ایم کے اب تک تمام سیاسی حربے نا کام ہو چکے ہیں۔ واقفان حال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی وغیرہ کے رہنماؤں کی سوچ یہ ہے کہ بجائے فوری انتخابات کے مطالبے کے ابھی سے 2023 میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی جائے اور اس سلسلے میں آج سے لے کر انتخابات کی تاریخ تک جگہ جگہ جلسے کیے جائیں اور حکومت کے خلاف سیاسی فضا ہموار کی جائے۔پریشانیوں کی ان خبروں میں اچھی خبر جو کہ ایک تازہ ہوا کے جھونکے کے مترادف ہے وہ یہ ہے پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اپنے حالیہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے دوران اب تک بے مثال کھیل کا مظاہرہ کیا ہے کسی بھی بیرونی ملک کی کرکٹ ٹیم کو اس کے ہوم گراونڈ پر مات دینا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ایک عرصے کے بعد آج پاکستان کرکٹ ٹیم میں بیک وقت اتنے زیادہ اچھے بلے باز اور باؤلرز یکجا ہوگئے ہیں کہ سلیکٹرز کو سمجھ نہیں آرہی کہ ان میں سے کس کو ٹیم میں شامل کیا جائے اور کس کو نہ کیا جائے خوشی کی بات یہ بھی ہے کہ اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم میں جو کھلاڑی کھیل رہے ہیں وہ جواں سال بھی ہیں اور اگر انہوں نے اپنی فزیکل فٹنس پر توجہ جاری رکھی تو وہ کم ازکم آئندہ دس سال تک پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں بابر اعظم شاہین آفریدی حسنین حسن علی امام الحق عباس شرجیل رضوان نواز شاداب اور نسیم شاہ کی شکل میں آج ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں کہ جو حد درجہ ٹیلنٹ کے مالک ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بابراعظم کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے اور وہ آسٹریلیا کے سمتھ انگلستان کے،روٹس اور بھارت کے ویرات کوہلی کے ہم پلہ بلے باز ہیں‘اس وقت قومی ٹیم بہترین پرفارمنس دے رہی ہے اور کئی نئے ریکارڈ قائم کر چکی ہے بیٹنگ کے شعبے میں اگرچہ مڈل آرڈر میں کچھ کمزوری موجود ہے تاہم بحیثیت مجموعی کارکردگی اچھی جا رہی ہے اور آنے والوں وقتوں میں مزید بہتر پرفارمنس کی توقع ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
پشاور کے پرانے اخبارات اور صحافی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سٹریٹ کرائمز کے تدارک کی ضرورت
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فرسودہ فائر بریگیڈ سسٹم
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
فوجداری اور ریونیو مقدمات
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
معیشت کی بحالی کے آثار
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
ممنوعہ بور کے اسلحہ سے گلو خلاصی
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکہ کی سیاسی پارٹیاں
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
امریکی پالیسی میں تبدیلی؟
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ
سموگ کا غلبہ
سید مظہر علی شاہ
سید مظہر علی شاہ