نوشہر ہ/پبی: نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل میں غیرت کے نام پر خون کی ہولی کے دوران پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے گھر پر لڑکی کے گھر والوں نے دھاوابول کر3 خواتین سمیت 5 افراد کو ابدی نیند سلادیا۔
قتل ہونے والوں میں لڑکا، چچازاد‘ لڑکے کی والدہ اور دو بہنیں شامل ہیں۔فائرنگ سے2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کچھ عرصہ قبل انور علی ساکن بانڈہ شیخ اسماعیل نے پسند کی شادی چمکنی کی رہائشی دوشیزہ سے کی تھی جس پرلڑکی کے گھر والے ناراض تھے۔
لڑکی کے رشتہ داروں نے موقع پاکر چمکنی کی حدود میں فائرنگ کرکے لڑکی کو قتل کردیا تھا ملزمان نے گزشتہ روزانور علی کے گھر پر دھاوا بول کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں راج ولی ولد حبیب الرحمن‘انور علی اس کی2 بہنیں اور ماں جاں بحق جبکہ نواب علی اور زوجہ راج ولی زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔