پشاور: پہاڑی پورہ پولیس سٹیشن کی حدود پیرزکو ڑی پل کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فا ئر نگ سے باپ جاں بحق جبکہ 11سالہ بیٹا زخمی ہو گیا مقتول گنے کا رس بیچ رہا تھا۔
واقعا ت کے مطابق گزشتہ شب فیا ض خان نامی شخص پیر زکوڑی پل کے قریب رنگ روڈ پر گنے کا جو س فروخت کر رہا تھا اور اسکا گیا رہ سالہ بیٹا بھی ساتھ موجود تھا کہ اسی دوران مو ٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے آکر ان پر اندھاد ھند فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ فیا ض اور اسکا بیٹا شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر فیا ض زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا۔
جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کر نے کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔