دوست کے ہاتھوں دوست قتل

پشاور:پشاور میں معمولی تکرار پر دوست کے ہاتھوں دوست قتل ہوگیا۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق باڑہ پل متھرا میں دو دوستوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے جس پر ملزم بلال ولد بشر نے مقتول باچہ خان ولد شیرزادہ بعمر 19 سال پر فائرنگ کی جس کی فائرنگ سے مقتول باچہ لگ کر  جاں بحق ہوا ہے۔

 پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ موقع سے اہم شواہد بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔

 ملزم واردات کے فورا بعد گھر بار چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتاری کے لئے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

 مقامی پولیس کی جانب سے ملزم کے جلد گرفتاری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔