پشاور، کالعدم تنظم کے تین   دہشتگرد گرفتار 

 

پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور نے کالعدم تنظم کے تین  دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گرفتار دہشتگرد تنظم کےلئے چندہ اکٹھا کررہے تھے جن کے قبضے سے نقدی ,موبائل فونز اور رسیدیں برآمد کرلی گئں ۔
گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکام کو اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چند دہشتگرد سپین جماعت یونیورسٹی روڈ پشاور پر چندہ اکٹھا کرنے اور عوام کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت دینے میں مصروف ہیں جس پر خصوصی ٹےم نے کاروائی کرکے تےن ملزموں محمد زیبر ولد رکاب گل ساکن غریب آباد تہکال گلی نمبر 8 ¾ محمد اسماعیل ولد محمد شاہ ساکن نودیہہ بالا پشتخرہ اور تنویر ولد محمود شاہ سکنہ اصحاب بابا چغرمٹی متھرا کو گرفتار کرلےا۔
ملزموں کے قبضہ سے چندہ کی رقم 122790 ، تین عدد موبائل سیٹ اور دو عدد چندہ پیڈز برآمدکرکے مقدمہ درج کرلےاگےا ہے ۔