20خواتین سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم خواتین کو بے ہوش کرنے کے لئے  کیمیکل استعمال کرتا تھا

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ کورال پولیس نے اہم کارروائی کی، کارروائی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کورال پولیس نے ملزم کےکریمنل ریکارڈ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے بیس سےزائدخواتین کیساتھ زیادتی کاانکشاف کیا ہے، ملزم نے دو سال قبل اسلام آباد پولیس کی لیڈی اہلکار سے زیادتی کی تھی، گرفتار ملزم ظہیر احمد آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خواتین کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم بیہوشی کیلئےکلوروفارم کا استعمال کرتا تھا، خواتین سے زیادتی کے بعد ملزم قیمتی اشیا بھی چھین کر فرار ہوجاتا تھا،

گرفتاری کے وقت ملزم سے وارداتوں کے دوران چھینے گئےموبائلز فون و قیمتی اشیابرآمد کی ہے، ملزم سے مزید تفتیش کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔