بنوں:بنوں میں دشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار مدثر خان شہید ہوگیا۔
ڈی آئی جی بنوں ساجد علی اور ڈی پی او بنوں عمران شاہد موقع پر پہنچ گئے اور بنوں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
واقعہ تھانہ صدر کی حدود تھری سٹار سروس ڈی آئی خان روڈ پر پیش آیا نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے کانسٹبل مدثر خان شہید ہوگیا ہے۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔