باپ نے 3کمسن بیٹیوں اور بیٹے سے زندگیاں چھین لیں

فیصل آباد: بنڈالامیں باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر اپنے 4 بچوں کو نہرمیں پھینک کرمارڈالا، بیوی کے تھانے میں درخواست دینے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں غربت جیت گئی اور معصوم زندگیاں ہار گئیں ، بنڈالا میں غربت سے تنگ باپ نے4بچے نہرمیں پھینک کر مارڈالے، تاہم تھانہ کھرڑیانوالا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم غربت کےباعث بچوں کےعیدکےکپڑے نہ بناسکا تو 4 روزقبل ملزم عیدشاپنگ کےبہانےبچوں کولےگیا ور 3بیٹیوں سمیت ایک بیٹے کو بھکھی نہرمیں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نےواپسی پربچوں کولاہورمیں رشتہ دارکےگھرچھوڑنےکاڈرامہ کیا تاہم بیوی کےتھانےمیں درخواست دینےپرملزم کو حراست میں لیاگیا ہے اور ملزم نےتفتیش میں بچےنہرمیں پھینک کرمارنےکااعتراف کرلیا۔


 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پربھکھی نہرمیں بچوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب بنڈالا میں نہر میں پھینکے گئے چار بچوں کی ماں صدمے سے نڈھال ہیں ، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ 12 دن قبل شوہر سے پیسے مانگنے پر جھگڑا ہوا تھا ،  جھگڑے کے بعد ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی ، محسن نے اسی روز چاروں بچوں کو نہر میں پھینک دیا ۔

متاثرہ ماں نے کہا کہ میری تینوں بیٹیاں اور بیٹا بہت چھوٹے اور معصوم تھے ،  گھریلو حالات کی وجہ سے پہلے بھی جھگڑا ہوتا رہتا تھا ،  پولیس بچوں کی لاشیں ڈھونڈ کردے۔