نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس کی نئی اور خطرناک قسم کا انکشاف ہوا ہے۔
ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پہلے سے موجود وائرس سے پندرہ گنا زیادہ طاقتورہے۔
نئی قسم کے وائرس سے مریضوں کی حالت تین چار روز میں تشویشناک ہوجاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اے پی ویریئنٹ بھارت میں کورونا کی نئی قسم پہلے سے موجود وائرس سے بہت زیادہ طاقتور ہے۔
نئی قسم سیلولر اینڈ مالیکیولر بائیولوجی سینٹر کی تحقیق میں سامنے آئی جو بیماری پھیلانے کی 15 گنا زیادہ صلاحیت رکھتی ہے۔
واضع رہے کہ اس سے قبل بھارت میں کورونا کی‘ڈبل میوٹنٹ قسم’دریافت ہوئی تھی جس سے اموات بے پناہ اضافہ ہوا۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 82 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 3783 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک بھی ہوئے۔
صرف دارالحکومت دہلی میں 19 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی اور 338 افراد ہلاک بھی ہوئے۔