لاس اینجلس میں لگی آگ کی زد میں آکر 95 سالہ ہالی وڈ اداکارہ چل بسی

’بلوز برادرز‘ اور’ دی 10 کمانڈمنٹس’ میں کرداروں کے لیے جانی جانے والی95 سالہ ہالی وڈ اداکارہ ڈیلیس لاس اینجلس آتشزدگی شعلوں کی نذر ہوگئیں۔

95 سالہ اداکارہ کی باقیات اتوار کو شمال مشرقی لاس اینجلس کے علاقے الٹاڈینا میں ان کے گھر سے برآمد ہوئیں، ان کے اہل خانہ نے پہلے ہی ان کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی جب وہ ایک انخلا پوائنٹ پر موجود نہیں تھیں۔

ڈیلیس کو بلوز برادرز (1980)، دی 10 کمانڈمنٹس (1956)، اور لیڈی سنگز دی بلوز (1972) میں کرداروں کے لیے پہچانا جاتا تھا۔

ان کی پوتی ڈیلیس کیلی نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنی دادی کو آخری بار منگل (7 جنوری) کو دیکھا تھا، جس دن آتشزدگی کی شروعات ہوئی تھی۔

کیلی نے ایک دل دہلا دینے والے فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان کی دادی کی باقیات مل چکی ہیں۔