امریکی صدر جوبائیڈن پاکستان کے معترف

مسلمانوں پر پابندی کے خاتمے کے تمام وعدے پورے کرونگا، خطاب

واشنگٹن:امریکا کے صدرجوبائیڈن نے افغان قیام امن میں پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے اورامن معاہدے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

حکومت کے سو دن مکمل ہونے پر پاکستانی نژاد طاہر جاوید سمیت ڈیموکریٹک رہنماؤں سے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار رہے گا۔

 مسلمانوں پر پابندی کے خاتمے سمیت تمام وعدے پورے کیے ہیں اورآئندہ بھی کروں گا۔

 ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر تمام اقوام عالم کو اکٹھا کرکے پیش رفت کی ہے۔ مسائل اور ان کے حل سمیت حکومتی کارکردگی سے آگاہی کو یقینی بناؤں گا۔

 حکومتی کارکردگی پرتمام رہنماؤں کوہر3ماہ بعدبریفنگ دوں گا۔