بل گیٹس اور ملنڈا کی طلاق پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

نیویارک : بل گیٹس اور ملنڈا گیٹس کی بڑی بیٹی نے والدین کی علیحدگی پر خاموشی توڑ دی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیسرے امیر ترین انسان و مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کے مابین طلاق کی خبریں دو روز سے شہ سرخیوں میں ہیں۔

27 سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کو دنیا کی اب تک کی مہنگی ترین طلاق قرار دیا جارہا ہے جس میں ملنڈا گیٹس کو 100 کھرب روپے ملیں گے۔


والدین کی طلاق پر ردعمل دیتے ہوئے بڑی بیٹی نے کہا کہ والدین کے فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی لیکن یہ ہمارے خاندان کےلیے انتہائی مشکل ترین وقت ہے

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں جنیفر گیٹس کا کہنا تھا کہ محبتیں اور احساس کرنے والوں کا شکریہ جنہوں نے دنیا بھر سے محبت بھرے پیغامات بھیجے

یاد رہے کہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس 145.4 ارب ڈالر کے مالک ہیں، بل اور ملنڈا کے درمیان شادی کے وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا جس کے باعث عدالت نے جائیداد دونوں میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔