تھانہ بنوں پر خودکش حملے میں مطلوب تین خطرناک دہشتگرد گرفتار 

پشاور:محکمہ انسداد ہشتگردی خیبر پختونخوا نے تھانہ بنوں کو 2017 سے خودکش حملے میں مطلوب تین خطرناک دہشتگردوں گرفتار کرلیا۔

 صوبائی حکومت نے گرفتار دہشتگردوں کی سروں کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی تھی دہشتگردمقامی پولیس کو بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر افسرعلی عرف پشتون اور لوکل کمانڈر الیاس عرف قاری بلال گروپ ہے۔

 دہشتگرد عید الفطر کے موقع پر تخریب کاری ٗ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی غرض سے آئے تھے۔

 حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں اور منڈان پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ انتہائی مطلوب  دہشتگرد مجرمان اشتہاری ڈاکٹر ظفر اقبال ولد محمد عارف سکنہ گریڑہ خواجہ مد بنوں ٗنورانی گل عرف مدنی  ولد  میر شاہ والی سکنہ ابی زر کلہ منڈان اورشکور عرف حمیدی ولد شاہ پرت سکنہ گریڑہ منڈان واردات کی غرض سے موجود ہیں۔

جس پر فوری کاروائی کرکے تینوں دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیاجنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔