مہمند ، پانی سے بھری بھار ی بھرکم ٹینکی 8 بچوں پر جا گری

مہمند: صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں پیش آئے افسوسناک واقعے نے ہر آنکھ کو اشکبار کردیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مطابق مہمند کے علاقے میں پیش آیا، جہاں بچے پانی کی ٹینکی کے نیچے کھیل رہے تھے کہ اچانک پانی کی بھاری بھر کم ٹینکی ننھے بچوں پر آگری، جس کے باعث آٹھ بچے ٹینکی کے ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دلخراش واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا، امدادی ٹیموں کے مطابق ملبے تلے دبے سات بچے دم توڑ چکے تھے جبکہ ایک بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد دی جارہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں چار سے بارہ سال کے درمیان ہیں، علاقے میں پیش آئے دلخراش واقعے پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور پورا علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے مہمندمیں ٹینکی گرنےسے سات بچوں کےجاں بحق ہونےپر اظہار افسوس کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔