کابل میں راکٹ حملے، 25طالبات جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک سکول پر تین راکٹ گرے جس کے نتیجے میں 25 طالبات  جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی کے سید الشہدا اسکول پر اس وقت راکٹ حملہ کیا گیا جب طلبات چھٹی کے بعد باہر نکل رہی تھیں۔ 100 کے قریب طالبات کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 افراد جاں بحق اور 52 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 10 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے تین راکٹس اسکول کی عمارت سے ٹکرائے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔