2بچوں کی ماں قتل، چوکیدار پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار 

پشاور:تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے درمنگی گارڈن میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر نے دو بچوں کی ماں کو قتل کردیا ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز درمنگی گارڈن میں گھریلو ناچاقی کی بنا پر شوہر ماجد امان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ آسما کو قتل کردیاملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

 پولیس کیمطابق مقتولہ 2بچوں کی ماں تھی اور اس کی تقریبا ً8سال قبل شادی ہوئی تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

ادھر پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں چوکیدار کو تیزدھارا آلے سے پے در پے وار کر کے قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

پولیس کیمطابق گزشتہ رات بسمہ اللہ خان ولد حبیب اللہ سکنہ محبوبہ ڈھیری گڈز گودام میں موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد  نے تیز دھار آلے سے وار کر کے اسے قتل کردیااور موقع سے فرار ہوگئے 

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔