پشاور:لکی مروت ہائی وے پر پولیس اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جبکہ2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ دہشتگردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان شہید جبکہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔
ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے۔