تربت اور کوئٹہ میں ایف سی کے تین جوان شہید،5زخمی

راولپنڈی:بلوچستان میں دہشتگردی کے دو واقعات میں ایف سی کے تین اہلکار شہید جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردی کے واقعات کوئٹہ اور تربت کے علاقوں میں پیش آئے،کوئٹہ میں دہشتگردوں نے سیکورٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا جبکہ تربت میں پاک ایران بارڈر پر پٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا،واقعے میں ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہوئے۔

شہادت پانے والے اہلکاروں میں لانس نائیک  سید حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود اورسپاہی نعمان الرحمن شامل ہیں۔