11بہنوں کے اکلوتے بھائی کا قاتل سگا ماموں نکلا

صوابی: تھانہ کالو خان ضلع صوابی کی پولیس نے 11بہنوں کے اکلوتے بھائی ذاکر کے اندھے قتل کیس میں مرکزی ملزم سید باچا کو گرفتار کر لیا۔

 قاتل مقتول کا سگا ماموں نکلاملزم نے اپنے بھانجے کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

مقتول کی بیوی نے دوران تفتیش سارے راز اگل دئیے اس کیس میں مقتول کی بیوی اور ساس کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزم کے مقتول کی بیوی کے ساتھ تعلقات تھے۔


 23فروری کی رات کو نامعلوم افراد ذاکر حسین کے گھر میں گھس کر ذاکر حسین ولد سید قماش سکنہ نواں کلی حال کالوخان پر چھری کے وار کئے اور بعد میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا،تاہم ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان محمد فیاض خان،وسیع اللہ خان،ہمایون باباخیل اور تفتیشی آفیسر نے کہا کہ ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

 مقتول کی بیوی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کو ملزم سید باچا نے قتل کیا ہے۔