پوری دنیا کے مسلمان خوشی سے سرشار

سعودی عرب نے رواں سال غیر ملکیوں کو بھی حج کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے ، اس دوران حجاج کرام  کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج اورعمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا جس میں غیر ملکیوں کو بھی آنے کی اجازت ہوگی تاہم زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حجاج کرام کوحج کی سعادت حاصل ہوگی۔ سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے آپریشنل امور کی تفصیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد سعودی عرب میں حج کے لیے آتے ہیں تاہم گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث صرف سعودی عرب میں ہی رہائش پذیر ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی۔