کولاراڈو: امریکی ریاست کولاراڈو میں سالگرہ کی تقریب میں ایک شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ملزم نے بھی خودکشی کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولاراڈو میں ایک گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران مسلح شخص نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور کی گرل فرینڈ بھی شامل ہے۔ قتل کی لرزہ خیر واردات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں جب کہ قتل کی وجہ کا تعین بھی نہیں کیا جا سکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو 6 لاشیں موجود تھیں اور ایک شخص شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ سالگرہ کی تقریب میں بچے بھی موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔