ترقی پر حسد، واپڈا کے دو ملازمین قتل ​​​​​

علامہ اقبال ٹاؤن لاہورمیں ​​واپڈا کی تقسیم کار کمپنی لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 2 ملازمین کو قتل کردیا گیا۔

لاہور کے ایک گرڈ اسٹیشن میں لیسکو ملازم نےاپنے دو ساتھیوں کو مبینہ طور پرحسد کی وجہ سے قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کے مطابق اقبال ٹاؤن میں گرڈ اسٹیشن ملازم عثمان نے پہلے اپنے ساتھی امجد کو فائرنگ کرکے قتل کیا، امجد کے ساتھی اسحاق نے یہ منظر دیکھا تو عثمان نےگواہی ختم کرنےکیلئےاسے بھی قتل کر دیا۔

پولیس نے شک ہونے پر عثمان کو گرفتار کیا تواس نے دوہرے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اس نےڈیوٹی انچارج امجد کو اس کی ترقی ہونے پر حسد کی وجہ سے قتل کیا جبکہ اسحاق اس قتل کا عینی شاہد تھا اس لیے اسے بھی مار دیا۔

پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔