پشاور:تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے چرخہ خیل میں جائیداد کے تنازعہ پر بھانجے نے فائرنگ کرکے افطاری لانے والے ماموں کو موت کے گھاٹ اتار د۔
پولیس کے مطابق ظاہر شاہ ولد عمر خان سکنہ نوتھیہ نے رپورٹ درج کرائی کہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی فہیم شاہ کے ہمراہ ہمشیرہ کے گھر چرخہ خیل افطاری لیکر گیا تھا اس دوران جائیداد کے تنازعہ پر بھانجے خانزیب نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بھائی شدید زخمی ہوگیا۔
مجروع کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی