علیشاہ 007کی ماں کے قہر سے پولیس اہلکار بھی نہ بچ سکے

پشاور:سوشل میڈیا پر مشہور علیشاہ 007کی ماں کی سونیا شاہ کی پولیس کیخلاف وائرل ہونے والی ویڈیو پر نئی بحث جھڑ گئی۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے علیشاہ 007 کی ماں سونیا شاہ  مکان خالی کرنے کے تنازعہ پر چوکی پہاڑی پورہ کا انچارچ جان  عالم کو براہ راست دھمکیاں اور گالیاں دے رہی ہے جس پر پولیس حکام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سونیا شاہ کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے ایف آئی آر اور یوٹیوب چینل کی بندش کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

 پولیس نے موقف اختیار کیاہے سونیا شاہ جس گھرمیں رہائش پذیر  ہے اس گھر کے مالک نے اس کیخلاف درخواست دی ہے علیشاہ 007 کی ماں اس کا گھر خالی نہیں کررہی جس پولیس مالک مکان کیساتھ گئی تو سونیاشاہ آپے سے باہر ہوگئی اور ویڈیو بناتے ہوئے پولیس کو براہ راست دھمکیاں اور گالیاں دیں۔

 اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ علیشاہ 007اور اس کی ماں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔

ادھر سٹی ڈویژن پولیس نے معاملے پر ایف آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ایس پی سٹی عتیق شاہ کہ ایف آئی سائبر ونگ  سے رابطہ کررہے ہیں جبکہ  علیشاہ 007کے یو ٹیوب چینل کی بندش اور سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ماں بیٹی کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ئے گی۔