پشاور موٹروے ٹول پلازہ پرگاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار چل بسا۔
گزشتہ دنوں ایک کار سوار ملزم جنید نے چند روز قبل پشاور ٹول پلازہ پر رکنے کا اشارہ کرنے پر گاڑی پولیس اہلکار پر چڑھادی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار شدید زخمی ہوگیا تھا۔
زخمی اہلکار عدیل کو تشویشناک حالت میں پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز سے زیر علاج تھے تاہم زخمی اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جبکہ پولیس اہلکار کو ٹکر مارنے والا ملزم جنید پولیس کی حراست میں ہے۔