سہالہ / رورل سرکل: لاپتہ 5 سالہ بچی کی نعش پڑوسی کے گھرسے مل گئی۔
سہالہ کے رہائشی واجد محمود کی 5 سالہ بیٹی سلیخہ نور 2 مئی کو گھر سے نکلی لیکن واپس نہ آئی، گزشتہ رات اچانک پڑوسی ارشد مالی کے گھرسے بچی کی نعش مل گئی۔
ارشد مالی نے میڈیا کو بتایا بچی ہمارے گھر آئی تو میری بیوی کپڑے دھو رہی تھی، بچی نے سرف کا پیکٹ زمین پر گرا دیا اور میری بیوی کو غصہ آگیا جس نے بچی کے منہ پر تھپڑ مارے جس سے بچی کے ناک اور منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا، میری بیوی گھبرا گئی اس نے بچی کوپانی کی بالٹی میں ڈبو دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔