پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید الفطر کے تین روز فائرنگ ٗ ٹریفک اور دیگر حادثات میں 15 افراد جاں بحق اور 300سے زائد شدیدزخمی ہوگئے۔
مجموعی طور پر 415 ایمرجنسی واقعات رونما ہوئے جن میں 228 میڈیکل اور 107ٹریفک حادثات شامل ہیں۔
اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایاکہ ایام عید میں پشاور میں مجموعی طور پر 415 واقعات میں رونما ہوئے جن میں 228 میڈیکل ٗ 107 ٹریفک حادثات ٗ 22 آگ، 1ڈوبنے، 7جرائم ٗ6 کورونا کے مشتبہ مریض اور 44 مریضوں کو ہسپتال سے دوسری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈائریکٹر کے مطابق عید الفطر کے تین روز میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 334 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا زیادہ تر موٹر سائیکل حادثات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔