شوہر کے قتل میں بیوی اور آشنا ملوث نکلے

 راولپنڈی: چک بیلی باہیا میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور شوہر کے قتل میں بیوی اور آشنا ملوث نکلے۔

پولیس کے مطابق مقتول محسن جاوید کی چند سال قبل ثناء بی بی سے شادی ہوئی تھی جب کہ ملزم تیمور اور ثناء کے آپس میں 4 سال سے مراسم تھے، ملزمان نے منصوبہ بندی سے محسن جاوید کو قتل کیا، مقتول کی بیوی نے وقوعہ کے وقت بے ہوش ہونے کا ڈرامہ رچایا جب کہ مقتول کو قتل کرنے کے بعد دونوں نے شادی کرنا تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سائنسٹیفک ٹیکنالوجی اور CCTV فوٹیج کی مدد سے اصل ملزمان کو ٹریس کیا گیا جب کہ ملزم تیمور کے قبضہ سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔