راجن پور:راجن پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے روڈ کوٹلہ عیسن کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں تین سالہ بچہ بھی شامل ہے، لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ہسپتالمنتقل کر دیا گیا ہے۔