صوبائی وزیر مال قلندر لودھی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مال قلندر لودھی نے رضا کارانہ طور اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ،وزیر اعلی محمود خان نے بحیثیت صوبائی وزیر قلند لودھی کا استعفی منظور کر لیا ، تاہم وہ وزیر اعلی کے مشیر کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق قلندر لودھی وزیر اعلی کے مشیر برائے مال کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
وزیر اعلی نے قلندر لودھی کے رضا کارانہ طور پر مستعفی ہونے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔