خیبرپختون خوا کے تمام تفریحی مقامات کھولنے کا فیصلہ

 خیبرپختون خوا حکومت نے صوبے کے تمام تفریحی مقامات بشمول واٹرپارکس،سوئمنگ پول اورتفریحی پارک کھولنے کے احکامات جاری کردئیے۔

ذرائع  کے مطابق خیبرپختون خوا حکومت نے صوبے کے تمام تفریحی مقامات بشمول واٹرپارکس،سوئمنگ پول اورتفریحی پارک کھولنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، تاہم کورونا ایس اوپیز کی پابندی لازمی ہوگی۔

اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تمام تفریحی مقامات پر گنجاش کے مطابق 50 فیصد افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق تفریحی مقامات پر انڈور کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی، فوڈ کارنرز بھی بند رہیں گے، سوئمنگ پولز کی باقاعدگی کے ساتھ کلورینیشن کی جائے گی، تفریحی پارکوں کے داخلی وخارجی راستوں اور پارکس کے اندر کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کیاجائے۔

اعلامیہ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ پولیس اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔