اور اب کورونا وائرس کی بھارتی قسم بھی پشاور پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک مریض میں بھارتی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا امیتاز حسین شاہ نے تصدیق کی ہے کہ 12مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجے گئے تھے، جن میں 2 مریضوں میں جنوبی افریقی قسم کے وائرس اور ایک میں بھارتی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیکرٹری صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ افراد چند دن پہلے یو اے ای سے واپس آئے تھے۔
سیکریٹری صحت نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کریں او ر خود کو اور اپنے پیاروں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھیں۔ ۔