کوہاٹ سے حراست میں لیے گئے پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین 3 ساتھیوں سمیت رہا
پولیس کے مطابق منظور پشتین کو صبح کوہاٹ کے راستے اسلام آباد جاتے ہوئے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب سے تین ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا— فوٹو: فائل
کوہاٹ سے حراست میں لیے گئے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما منظور پشتین کو 3 ساتھیوں سمیت رہا کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق منظور پشتین کو صبح کوہاٹ کے راستے اسلام آباد جاتے ہوئے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ کے قریب سے تین ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔بعد میں تمام افراد کو ضروری تفتیش کے بعد رہا کردیاگیا۔
پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ منظور پشتین کو بنوں خیل میں جاری دھرنے میں شمولیت سے روکا گیا اور انہیں ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔