پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں سرکاری و نجی جامعات 7جون سے کھولنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی جامعات کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کریں , تعلیمی اداروں میں سینیٹائزر اور ہاتھ دھونے کیلئے صابن ضرور ہونا چاہئے اسی کے ساتھ فیس ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے5فیصد سے کم کورونا مثبت شرح کے حامل مزید 4اضلاع میں 7جون سے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق ایبٹ آباد, باجوڑ, دیر لوئر اور مانسہرہ میں 7جون سے پرائمری ,مڈل , ہائی و ہائیر سیکنڈری سکول , کیڈٹ کالجز , ماڈل سکول ,مدارس , اکیڈمیاں اور ٹیوشن سنٹر کھول دیئے جائینگے۔
واضح رہے کہ صوبے کے 36اضلاع میں 29میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں پشاور سمیت 7ایسے اضلاع ہیں جہاں پر تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔