ایبٹ آباد:محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 7 جون سے ایبٹ آباد، مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جون سے سخت ایس او پیز کے تحت تمام پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سکینڈری سکولز بشمول کیڈٹ کالجز، ماڈل سکولز، مدرسہ، اکیڈمیاں، ٹیوشن اکیڈمیاں کھل جائیں گی۔
ایبٹ آباد، باجوڑ، لوئر دیر اور مانسہرہ میں بھی یہ حکم نافذ العمل ہو گا۔